30 جنوری، 2021، 10:50 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84203882
T T
0 Persons
صوبے گلستان میں مختلف قوموں اور مذاہب کی باہمی پُرامن بقا قابل قدر ہے: سوئس سفیر

گرگان، ارنا – ایران میں تعینات سوئس سفیر نے صوبے گلستان میں مختلف قوموں اور مذاہب کے پیروکار ایک دوسرے کے ساتھ  پُرامن اور پُر سکون  زندگی گزارتے ہیں جو یہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے۔

یہ بات مارکوس لایتنر نے جمعہ کے روز گرگان میں منعقدہ ایرانی قوموں اور مذاہب کی ثقافت کے ورچوئل بین الاقوامی فیسٹیول میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرح صوبہ گولستان میں بھی طرح طرح کی ثقافتیں، زبانیں اور روایات موجود ہیں ، جو سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

لایتنر نے موجودہ ثقافتوں کے فروغ اور تقویت کیلیے میں گلستان کے عوام کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سوئٹزرلینڈ نے ہمیشہ اپنے مقامی رسم و رواج کی پاسداری کی ہے ، لہذا اسے ثقافتی سرگرمیوں اور روایات کا ایک ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

سوئس سفیر نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں زراعت، پرانے کھیلوں ، روایتی لباس اور یہاں تک کہ مذہبی ، موسیقی  اور تہواروں کے شعبوں میں تنوع ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .